لاہور: اورنج لائن سٹیشن کے برج سے گر کر ایک شخص انتقال کر گیا

لاہور: اورنج لائن سٹیشن کے برج سے گر کر ایک شخص انتقال کر گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن سٹیشن کے برج سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں اورنج لائن سٹیشن کے برج پر ایک 40 سالہ شخص سو رہا تھا کہ اس دوران کروٹ بدلنے کی وجہ سے اچانک سڑک پر آ گرا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش ہسپتال منتقل کر دی۔