ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات کا معاملہ ، عمران خان سمیت 17 شخصیات طلب

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات کا معاملہ ، عمران خان سمیت 17 شخصیات طلب
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات کا معاملہ، سی ٹی ڈی اسلام آباد نے عمران خان سمیت 17 شخصیات کو طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے حکم نامہ بھجوایا گیا ہے ،عمران خان ،مراد سعید ،عامر کیانی ،امجد نیازی ،راجہ خرم نواز ، علی امین گنڈا پور کو بھی بلایا گیا ہے،شبلی فراز ،اسد عمر، ڈاکٹر شہزاد وسیم بلائے جانے والوں میں شامل ہیں،فرخ حبیب ،عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر، حسان خان نیازی کا نام بھی شامل ہیں،عمران خان کے سی ایس او کرنل ریٹائرڈ عاصم کو بھی بلایا گیا ہے ،ان تمام کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے ۔

 عمران خان ،اسد عمر ،علی نواز اعوان ،عامر مغل ،جمشید خان سمیت 10 افراد کو تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے ،تمام افراد شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں گے ،پیش نا ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Bilal Arshad

Content Writer