(مانیٹرنگ ڈیسک) قتل یا وجہ کچھ اور ، لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تیس سالہ نسیم اعجاز کی لاش ڈاکٹرز ہاسٹل نمبر 29 سے برآمد ہوئی جس کی موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نسیم اعجاز کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ گزشتہ 4 سال سے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں۔پولیس اور فرانزک لیب ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے۔
ڈاکٹر کی موت کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، لیڈٰی ڈاکٹر کی لاش کی اطلاع پر ہاسٹل میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔