عمران خان کا بھانجے حسان نیازی گرفتار

عمران خان کا بھانجے حسان نیازی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیرعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نےایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض حسان نیازی کی ضمانت منظور کی تھی۔ حسان نیازی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود انہیں ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا نہیں کیا گیا تاہم رات گئے حسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا اور انہیں جیل سے صدر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ادھر لاہور کے تھانہ مزنگ کی پولیس پارٹی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو تحویل میں لینے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئی، وزارت داخلہ پنجاب نے حکومت بلوچستان سے حسان نیازی کی حوالگی کی درخواست کیلئے مراسلہ لکھ دیا، جس  میں کہا گیا ہے کہ حسان نیازی پر تھانا ریس کورس لاہور میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔