ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون نے ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑ لگا دی؛ پھر کیا ہوا؟

woman run video viral
کیپشن: woman run video
سورس: youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معاشرے میں ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، چوری، ڈکیتی، زیادتی اور قتل جیسی لرزہ خیزوارداتوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ واقعات کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جارہی ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو منظر عام پر آئی جہاں بیوہ خاتون نے ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑ لگا دی۔

تفصیلات کےمطابق حصول انصاف کے لئے تھانوں اور عدالت کے چکرلگاتی عوام دربد کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے، بڑھتے جرائم نے معاشرے میں نئی فضا پیدا کردی ہے،بچے، بچیاں اور خواتین گھروں کی دیلیز پر بھی محفوظ نہیں۔ملزموں کے بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ سےمعاشرے میں مزید بگاڑ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایسے ناخوشگوار واقعات کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں متاثرہ افراد انصاف کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی جس میں بیوہ خاتون نے ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑ لگا دی۔

سندھ کے ضلع دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں انصاف کی طلبگار بیوہ خاتون کے ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔سیشن کورٹ دادو نے ایک شہری کو اٹھا کر لے جانے اور گاؤں اگھامانی کے مقام پر نوجوان عبدالوحید لاکھیر کے قتل کے ملزمان گرفتار نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیا گیا۔

ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں اور ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو قانون کے مطابق مدعیوں سے انصاف کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت کی سماعت ختم ہونے کے بعد جیسے ہی ڈی آئی جی عدالت کے مین گیٹ سے باہر میں جانے لگے تو شوہر کے قاتلوں کو پولیس کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کی شکایت کرنے والی بیوہ رفعت نے گاڑی کے پیچھے دوڑ لگا دی مگر گاڑی نہ روکی اور وہ رورو کر انصاف طلب کرتی رہی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer