(مانیٹرنگ ڈیسک) بی ایم سی نے سابقہ مِس یونیورس اور بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لارا دتہ کےممبئی میں واقع گھر کو سِیل کردیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ لارا دتہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بری ہان ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی ) نے ان کا گھر سِیل کرتے ہوئے اس علاقے کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون ڈکلیئر کیا۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے گھر میں صرف ان میں ہی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تاہم لارا دتہ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کےحوالے سے خود کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔