سلاد کے پتے کیلئے گلہریاں گتھم گتھا،دلچسپ تصاویروائرل

سلاد کے پتے کیلئے گلہریاں گتھم گتھا،دلچسپ تصاویروائرل
کیپشن: Fox Fight Picture Viral
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:خوراک کے اصول کیلئے جانور بھی تگوو دو کرتے ہیں۔اسی حوالے سےجانوروں کی ایک دلچسپ لڑائی  کیمرے کی آنکھ میں قید کی گئی ہے۔جوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  امریکی فوٹوگرافر نے کئی منٹ تک ایک دوسرے سے گتھم گتھا گلہریوں کی تصاویر کھینچی ہیں جو دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ ان تصاویر میں سلاد کے پتے پر دو گلہریوں کو لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسےگلہریاں ایک دوسرے کو دھکیل رہی تھیں، ایک دوسرےپرتھپڑ  اور کشتی کے داؤ پیچ بھی لگارہی تھیں۔ اس طرح برف سے بھرا فرش گلہریوں کا میدانِ جنگ بن گیا۔

تاہم بعد میں دونوں گلہریاں تھک ہارکر الگ ہوگئیں اور اپنی اپنی راہ پر چل پڑیں۔