ویب ڈیسک: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 30 ہزار 417 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 189 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز کورونا وائرس نے 4 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 451 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔