ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ معروف اداکارہ کی فلم لیک ہوگئی

بالی ووڈ معروف اداکارہ کی فلم لیک ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو کامیابیاں سمیٹتے ہوئے شوبز کی میگا سٹار کے ساتھ فلموں میں کام کیا،بالی کی ایسی اداکارئیں بہت کم ہیں جہنوں نے اپنے کیرئیر سے لے کراب تک معروف سٹارز کے ساتھ فلم نہیں کی۔بھارتی اداکارہ کی نئی فلم  'سائنا' آن لائن لیک ہوچکی ہے جس کو دیکھنے کے لئے عوام کا ہجوم لگا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی ایسی فلمیں جن کو عوام میں پذیرائی ملی آج بھی لوگ ان کو شوق سے دیکھتے نظرآتے ہیں، موجود دور میں بالی ووڈ انڈسڑی کی ابھرتی ہوئی اداکارئیں اس لگن میں ہیں کہ معیاری اور ایکشن سے بھرپور رول کیا جائے جس کو لوگ پسند کریں، بالی ووڈ کی ایسی ہی ایک اداکارہ پرینیتی چوپڑا ہیں جنہوں بیشتر فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے، اب کی ان کی نئی فلم 'سائنا' آن لائن لیک ہوچکی ہے،

فلم 'سائنا 'ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور اس میں ان کے کردار کو پرینیتی چوپڑا نے نبھایا ہے۔ 

اداکارہ کی اس نئی فلم نے پروڈیوسرزکو بڑا دھچکالگادیا کیونکہ یہ فلم ریلیز سے قبل ہی لیک ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ان کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، فلم ٹیلی گرام اور مووی رولز جیسے پلیٹ فارم پر ایچ ڈی کوالٹی میں آن لائن لیک کردی گئی جہاں سے یہ ٹورنٹ سائٹس کا ہدف بن چکی ہے، پروڈیوسرز کا کہناتھا کہ فلم کا لیک ہونا اچھا شگون نہیں کیونکہ اس سے فلم کی باکس آفس پر کمائی پر اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت بھی ملی تھی،  امپورٹ پالیسی کے تحت بھارتی فلم نمستے انگلینڈ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کے اراکین نے دیکھنے کے بعد پاس کرتے ہوئے عام نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔ جس کے بعد فلم کو شہر کے 30 سے زائد سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer