ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس میں مبتلا خاتون جناح ہسپتال سے غائب

کورونا وائرس میں مبتلا خاتون جناح ہسپتال سے غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)کورونا وائرس میں مبتلا گلشن راوی کی رہائشی خاتون جناح ہسپتال سے غائب ہوگئی، خاتون غائب ہونے کے بعد خود ہی سروسز ہسپتال پہنچ گئی جہاں اسے داخل کر لیا گیا، علاج سے مطمئن نہیں تھی اس لئے سروسز ہسپتال چلی آئی ۔
گلشن راوی کی رہائشی 22 سالہ خاتون نے پرائیویٹ لیبارٹری سے اپنا ٹیسٹ کروایا تو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر اسے علاج کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غائب ہوگئی۔ کورونا وائرس کی کنفرم مریضہ کے غائب ہونے پر ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ صحت کے حکام میں کھلبلی مچ گئی تاہم خاتون کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے پر علم ہوا کہ وہ سروسز ہسپتال پہنچ گئی ہے جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں علاج کیلئے داخل کر لیا گیا ۔ خاتون کا موقف ہے کہ جناح ہسپتال میں علاج سے مطمئن نہ ہونے پر سروسز ہسپتال چلی آئی ہوں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer