کورونا وائرس، علماء کرام کا بڑا فیصلہ

کورونا وائرس، علماء کرام کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) کورونا وائرس کا معاملہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام کا اہم فیصلہ، تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے عوام سے گھروں میں رہنے اور گھر میں نمازیں ادا کرنے کی تلقین کر دی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اور اسکو بڑھنے سے روکنے کے لئے علماء کرام نے عوام سے گھروں میں نمازیں ادا کرنے کی اپیل کردی۔ علما کرام نے بوڑھے، بیمار اور بچوں کو مسجد میں نہ آنے کی تلقین کی۔ علماء کرام نے عوام سے اپیل گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد کی۔

علماء کرام کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام کو گھروں میں رہنا چاہیے عوام گھروں میں رہ کر نماز پڑھیں، کورونا کی وبا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہنا اچھا فیصلہ ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام گھروں میں رہیں، خود بھی نماز پڑھیں اور بچوں کو بھی نماز پڑھائیں، ہم نے ہر پاکستانی کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھ کر کورونا سے بچانا ہے۔

گورنر پنجاب اور علماء نے یک زبان ہو کر عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین بھی کی اور گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں کھڑے ہوکر علماء کرام نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھی سلام بھی پیش کیا۔

یاد رہے  چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری   کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک وائرس سے 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سوا 4 لاکھ متاثر ہو چکے ہیں، اٹلی سمیت دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے سبب دنیا بھر میں   کورونا وائرس کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔