وزیر اعظم نے کورونا کا فوکل پرسن مقرر کردیا

وزیر اعظم نے کورونا کا فوکل پرسن مقرر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیر اعظم کا فوکل پرسن کورونا مقرر کردیاگیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کی بطور فوکل پرسن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری کی اطلاع دی گئی تھی اور نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ انہوں نے امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ کررکھا ہے جب کہ کنگ ایڈورڈ کالج سے گریجویٹ ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer