کسٹمز انٹیلی جینس کا سمگل شدہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

کسٹمز انٹیلی جینس کا سمگل شدہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) کسٹمز انٹیلی جینس کا سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اڑھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 3 سمگل شدہ ٹیوٹا ہائی لکس سرف گاڑیاں، ایک پراڈو اور ایک رونکس کار تحویل میں لے لیں۔

کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے جوہر ٹاؤن کے علاقہ سے ٹیوٹا ہائی لکس سرف گاڑی تحویل میں لے لی۔ گاڑی کراچی کا رہائشی طحہ نامی شخص چلا رہا تھا۔ اسی طرح کسٹمز انٹیلی جینس نے تھانہ برکی سبزہ زار پولیس اسٹیشن اور چوکی نادرآباد میں کھڑی دو سرف ہائی لکس گاڑیاں، پراڈو اور ٹیوٹا رونیکس کار تحویل میں لے لیں۔ کسٹمز انٹیلی جینس حکام کے مطابق یہ گاڑیاں پولیس نے مختلف وارداتوں میں پکڑ رکھی تھیں۔

کسٹمز انٹیلی جینس حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی سمگل شدہ گاڑیوں کی مالیت اڑھائی کروڑ روپے سے زائد ہے۔