سٹی 42 : آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں حالات پُرامن رہے، کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔
آئی جی پنجاب کی عشرہ محرم میں سکیورٹی کےبہترین انتظامات پرفورس کوشاباش، عبدالکریم نےسی سی پی اوسمیت صوبہ کےآرپی اوز، ڈی پی اوزکی کارکردگی کوسراہا۔ انہوں نے کہاکہ 37 ہزار800سےزائدمجالس، 9ہزار400سےزائدجلوسوں کوسکیورٹی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز،صوبائی وزرا،مشیران نےبہترین رہنمائی فراہم کی، علاقائی نمائندوں نےبھی سکیورٹی انتظامات میں رہنمائی فراہم کی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹیزپراجیکٹس سےجلوسوں،مجالس کی مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی، جانفشانی سےفرائض انجام دینےپرتمام آپریشنل یونٹس تحسین کےمستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم کےپروگراموں کی سکیورٹی میں پاک فوج،رینجرزکاتعاون حاصل رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں،علماءکرام،اداروں،میڈیاکےبھرپورتعاون پرشکرگزارہیں، افسران واہلکارمستقبل میں بھی اسی جذبےکیساتھ کام جاری رکھیں۔