ویب ڈیسک: وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خوشخبری سنا دی۔
طارق فضل چودھری کاکہنا تھا کہ آج پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی،وزیراعظم کی ہدایت ہے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو دیا جائے،ان کاکہناتھا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے کا اثر ہر چیز پر پڑے گا۔