ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

32 کے راؤنڈ کیلئے شاندار انداز سے کوالیفائی کریں گے، مصر کے کوچ کا اعلان

32 کے راؤنڈ کیلئے شاندار انداز سے کوالیفائی کریں گے، مصر کے کوچ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مصر کی فٹبال ٹیم کے کوچ حسام حسن نے ایران کے ساتھ اپنی ٹیم کے میچ سے ایک دن پہلےسیایٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ مصر کی ٹیم اؤنڈ آف 32 میں شاندار انداز میں کوالیفائی کرنے کے لیے پرعزم  ہے۔

 حسام حسن نے کہا کہ مصر کی ٹیم کی پوری توجہ  کھیل پر ہے ۔ حسام حسن کی ٹیم ایران کے ساتھ میچ میں فیوریٹ ہے۔

  انہوں نے کہا، ہم تمام ٹیموں کا احترام کرتے ہیں اور فیفا کے ’احترام‘ اور ’منصفانہ کھیل‘ کے اصول اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہر ٹیم کو برابر کے حقوق ملیں۔ انہوں نے ایرانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 کل صبح پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجےمصر اور ایران گروپ جی کے اپنے آخری میچ میں آمنے سامنے آئیں گے۔ اس میچ میں جیت کر مصر کے 7 پوائنٹ ہو جائیں گے اور وہ گروپ کی ٹاپ موسٹ ٹیم کی حیثیت سے 32 کے راؤنڈ میں چلے جائیں گے۔ مصر یہ میچ برابر رہنے پر بھی 32 کے مرحلے مین لازماً چلا جائے گا، یہ میچ ہار جانے کی سورت مین بھی اس کے باس چار پوائنتس کے ساتھ 32 کے مرحلہ مین جانے کا چانس باقی رہے گا۔ 

 مصر کے برعکس ایران کے لئے یہ میچ ڈو آر ڈائی جنگ جیسا ہو گا۔ میچ ہار کر ان کی ورلڈ کپ میں کوشش تمام ہو جائے گی۔ میچ ڈرا ہونے سے ایران کے 3 پوائنٹ ہو جائیں گے لیکن ان کے 32 کے راؤنڈ میں پہنچنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہو گا۔ یہ میچ جیت کر البتہ ایران کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ  32 کے مرحلہ میں جا سکے گی۔

 کل صبح کے میچ  میں نتیجہ کے ساتھ ایران کو بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے نتائج  کا بھی انتظار رہے گا جو عین اسی وقت یعنی کل صبح 8 بجے ہو گا۔

 اگر ایران مسر سے میچ جیت جائے اور بیلجئیم نیوزی لینڈ سے میچ ہار جائے تو ایران گروپ جی میں پہلی پوزیشن پر پہنچ سکتا ہے۔  

 اگر ایران اپنے میچ کو جیتنے میں کامیاب نہ ہوا تو میچ خواہ برابر رہ جائے، اگر بیلجئیم نیوزی لینڈ سے جیت گیا تو یقینی طور پر بیلجئیم اور مصر ہی 32 کے راؤنڈ میں جائیں گے۔