ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گل فیروزہ کو آسٹریلیا میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری

گل فیروزہ کو آسٹریلیا میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر کی جانب سے میچ کے دوران جذباتی ردِعمل پر میچ آفیشلز نے کارروائی کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کے تحت وارننگ جاری کر دی ہے۔ واقعے کے بعد کھلاڑی کے رویے پر بھی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گل فیروزہ کو ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

واقعہ پاکستانی اننگز کے دوسرے اوور میں پیش آیا جب گل فیروزہ آؤٹ ہونے کے بعد مایوسی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم ڈگ آؤٹ کے قریب اپنا بیٹ اور گلووز جارحانہ انداز میں پھینکتی نظر آئیں۔

میدان میں موجود آفیشلز نے اس عمل کو کھیل کے ضابطوں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا، جس کے بعد کھلاڑی کو باضابطہ وارننگ جاری کی گئی۔

کرکٹ میں ضابطہ اخلاق کی لیول ون خلاف ورزی عموماً غیر کھیلوں والے رویے یا میدان میں نامناسب ردِعمل سے متعلق ہوتی ہے، جس پر ابتدائی سطح کی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔