ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ عاشور: پنجاب پولیس ہائی الرٹ، مجالس اور جلوسوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ جاری

یومِ عاشور: پنجاب پولیس ہائی الرٹ، مجالس اور جلوسوں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:آئی جی پنجاب نے یومِ عاشور کے موقع پر پنجاب پولیس کے سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز کا دورہ کیا اور صوبہ بھر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں جاری مرکزی اور حساس عزاداری جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی اور سکیورٹی انتظامات، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ حاصل کی۔

اس موقع پر زاہد نواز مروت نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ محمد علی نیکوکارا ،فیصل شہزاد اورقاضی فاروق سلطان سمیت دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور تمام جلوسوں اور مجالس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ اور سرویلنس جاری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام فیلڈ افسران اور اہلکار پوری طرح الرٹ رہیں اور عزاداروں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رہے۔