ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

شہر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: : شہر میں بادل چھا رہے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں نایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ٹاؤن شپ، پیکو روڈ اور کوٹ لکھپت میں بارش جاری ہے جبکہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

اسی طرح گرین ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں بارش برس رہی ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے شہری گرمی کی شدت میں کمی محسوس کر رہے ہیں۔

بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہوتا جا رہا ہے جبکہ شہری بدلتے موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔