عابد چودھری: نشتر کالونی کے علاقے میں شہری مقصود کے گھر چوری کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرا کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چور گھر سے تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد متاثرہ شہری نے پولیس کو اطلاع دی جس پر نشتر کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔