توقیر اکرم:ٹھوکرنیازبیگ میں واقع امام بارگاہ ایوان حیدر سے برآمد ہونے والا شبیہ ذوالجناح کا قدیمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔
جلوس مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ عون و محمد پہنچ گیا، جہاں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
جلوس کے دوران عزادار نوحہ خوانی اور ماتم داری میں مصروف ہیں، جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جلوس کے راستوں پر تعینات ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔