وقاص عظیم: معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے فرنس آئل پر لیوی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی، مجوزہ لیوی توانائی کی قیمتوں کے بینچ مارک کے بغیر عائد کی جا رہی ہے جس سے لیوی کی وصولیوں کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے یکم جولائی سے فرنس آئل پر 77 روپے فی لٹر لیوی عائد کر دی ہے ،فرنس آئل پر لیوی سے حکومت 60 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرنا چاہتی ہے ۔
تھنک ٹینک کاکہنا تھا کہ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی، مجوزہ لیوی توانائی کی قیمتوں کے بینچ مارک کے بغیر عائد کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کے بینچ مارک پر فرنس آئل لیوی کا نفاذ غیر حقیقی ہے جس سے لیوی کی وصولیوں کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ فرنس آئل لیوی کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے بلکہ یہ کسی معاشی سائنسدان کا خیالی پلاؤہے۔