ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ کو بجٹ کتاب مارنے پر اپوزیشن رکن معطل؛سپیکر نے رولنگ سنا دی

 وزیر خزانہ کو بجٹ کتاب مارنے پر اپوزیشن رکن معطل؛سپیکر نے رولنگ سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : 16جون کو اسمبلی میں ہونے والے شور شرابے  کے معاملے پر سپیکر نے بجٹ سیشن کیلئےاپوزیشن رکن حسن ملک کی معطلی پر رولنگ پڑھ کر سنا دی
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا 16جون کو اپوزیشن ممبران نے بجٹ تقریر کو روکنے کی کوشش کی، اپوزیشن رکن حسن ملک نے بجٹ کتاب وزیر خزانہ کو ماری، وڈیو دیکھی تو معلوم ہوا یہ کوشش انہوں نے بار بار کی،جس کے باعث وزیر خزانہ کو تقریر روکنا پڑی، احتجاج آئینی حق ہے مگر ایوان پر قبضہ نہیں ہونے دوں گا، طاقت رکھتا ہوں غلط کنڈکٹ پر رکنیت معطل کر سکوں، ہاؤس کی کارروائی روکنے کی کوشش کی تو یہ نہیں ہونے دوں گا۔