سٹی 42: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی ٰ بخاری کا کہنا ہے کہ محرم الحرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، فیک نیوز ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، ڈرون اڑانے اور نفرت انگیز پوسٹ کرنے پر فوری گرفتاری ہوگی ، سوشل میڈیا اکاونٹس پر نظر رکھی جائے گی۔
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امن وامان کے پیش نظر اس دفعہ کا محرم الحرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے،علماءسے امن وامان برقرار رکھنے کی درخواست کی جائے گی،38ہزار سے زائدمجالس ریکارڈ کاحصہ ہیں،بھرپورسکیورٹی فراہم کی جائے گی،وزیراعلیٰ نے افسران اور کابینہ کے ممبران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کسی بھی صورت خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی،
عظمی بخاری نے کہا فیک نیوز کی صورت میں فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے،ڈرونز اڑانے پرمکمل طورپر پابندی عائد کردی ہے،ڈرون اڑانے والوں کو گرفتارکرلیاجائے گا،نفرت انگیزسوشل میڈیاپوسٹوں کی اجازت نہیں،اکاؤنٹس پر نظر رکھی جائے گی۔
وزیراطلاعات نے کہا تمام انتظامیہ اپنی اپنی فرضی مشقیں فوری مکمل کرلیں،ٹھنڈا پانی اور دیگرمشروبات عزاداروں کے لیے اہتمام کریں گے،نذرونیازپر فوڈاتھارٹی نظر رکھے گی، سبیلیں رجسٹرڈ کریں گے،جلوسوں کے آگے پانی کا چھڑکاؤ اور ضروری انتظامات کیے جائیں گے،محرم کے جلوسوں کے روٹس کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کریں گے،جلسوں کے روٹس پربجلی کی لٹکتی تاروں کو ہٹایاجائے گا،مجالس و جلوسوں کے روٹس پربجلی کی بندش نہیں ہوگی،ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا معاملہ زیر غور ہے،عشرہ محرم الحرام کے دوران 38ہزار مجالس ہونگی،9ہزار سے زائد عزاداری کیلئے جلوس نکلیں گے،2 لاکھ 38ہزار افسران و اہلکار گراؤنڈ میں ہوں گے،سکیورٹی کیلئے 35ہزار سے زائد رضاکار رجسٹرڈ ہوئے ہیں ،ڈولفن فورس، سی ٹی ڈی بھی سکیورٹی کیلئے موجود ہوگی،
امن کمیٹیوں سے درخواست ہے کہ وہ خود بھی صورتحال کی نگرانی کریں،حکومت پنجاب کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ بنا دیا گیا،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ پر فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی،سائبر سکیورٹی فورس اس پر کام کرے گی،وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی،نفرت انگیز بینرز لگانے پر سخت پابندی ہوگی،پنجاب کے 18 شہروں میں سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی،جلوس کے روٹس پر اضافی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ ہوگی،کلینک آن وہیلز بھی جلوسوں کے ساتھ موجود ہوں گے،ٹریفک مینجمنٹ پر بہت زور دیا گیا ہے،24 گھنٹے پہلے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ٹریفک ایڈوائزری جاری کرے گی،اینٹی ڈرون سسٹم پنجاب کے پاس موجود ہیں،دوسرے اداروں سے بھی اینٹی ڈرون سسٹم ہائیر کیا جائے گا،بجلی کے لٹکتے تاروں کو فوراً درست کرنے کا حکم دیدیا گیا،حکومت نے کنٹرول رومز بنا دیے ہیں ،کنٹرول رومز نے ابھی سے کام شروع کردیا ہے،29 تاریخ سے قبل تمام افسران اپنی پوزیشنز پر موجود ہوں گے،کچھ سکیورٹی کنسرنز ہیں، انہیں دیکھا جا رہا ہے،وقت سے پہلے کچھ سلیپنگ سیلز پکڑے گئے ہیں۔