ابو بکر ارشد: گونگےبہرےبچوں کی قوت گویائی بحال کرنےکیلئے کوکلیئرامپلانٹ کی سہولت کاآغاز کر دیا۔
یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں 7 کامیاب آپریشن مکمل کئے گئے،ایم ایس یو او ایل ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر زاہد پرویز نے ہسپتال کا دورہ کیا،چیئرمین بورڈ آف گورنر یو او ایل اویس راؤف سمیت سینئر ڈاکٹرز بھی ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر زاہد پرویز کا کہنا تھا کہ اس وقت ہسپتال میں 7 کامیاب سرجریز اور مزید 60 مریضوں کی لسٹ تیار ہے، اگلے ایک ماہ میں ان 60 مریضوں کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کی جائے گی،پنجاب حکومت فی مریض کا 20 لاکھ روپے کا خرچہ اُٹھا رہی ہے۔