حسن علی:کل پنجاب کا بجٹ 2025-26 ایوان سے منظور کروایا جائے گا.
اسمبلی ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے،وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل کے اجلاس میں شرکت کریں گی،کل وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بجٹ 2025-26 پر تقریر کریں گی۔
کل ایوان سے بذریعہ رائے شماری فنانس بل 2025-26 کی منظوری لی جائے گی،کل ایوان میں منظور شدہ اخراجات 2025-26 کی منظوری دی جائے گی۔