ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محرم الحرام 1447ھ کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

 ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت بعد نماز عصر ڈی سی آفس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صوبائی دارالخلافوں میں منعقد ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاندنظرآنےکاقومی امکان ہے۔