فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے عازمین مکہ مکرمہ کے مختلف مقامات سے وادی منیٰ پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے عازمین مکہ مکرمہ کے مختلف مقامات سے وادی منیٰ پہنچ گئے.

لبیک الھم لبیک،مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے عازمین مکہ مکرمہ کے مختلف مقامات سے وادی منیٰ میں پہنچ گئے۔ پاکستانی عازمینِ کو بسوں کے ذریعے خیمہ بستی تک پہنچایا گیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود بھی منی میں موجود ہیں ۔

عازمین رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے۔کل نماز فجر کی ادائیگی کے بعد میدان عرفات روانہ ہوں گے۔حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ کل ادا کیاجائےگا۔