ویب ڈیسک: دبئی میں پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر طویل بیٹھکیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز سے پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملاقات کی، سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات میں مریم نواز نے گزشتہ روز خصوصی میٹنگز پر پیپلزرٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور لیگی قیادت کے درمیان آج رات پھر سے ملاقات کا امکان ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ابوظبی میں خصوصی ملاقاتیں جاری ہیں۔