صدر عارف علوی کی غیرموجودگی ،قانون سازی کا عمل تیز

President Sanjrani signs important amendment bills, City42
کیپشن: قائم مقام صدر صادق سنجرانی الیکشن ایکٹ بل پر دستخط کر رہے ہیں۔ فوٹو: سٹی42
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایوان صدر میں صدرمملکت عارف علوی کی غیرموجودگی ،قانون سازی کا رکا ہوا عمل تیز ہو گیا۔

قائمقام صدر صادق سنجرانی نےنااہلی کی مدت 5سال کرنے سے متعلق بل کی منظوری دےدی.

قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی جانب سے الیکشن ایکٹ بل پر دستخط کردئیے گئے۔ قائم مقام صدر کے دستخط کرتے ہی بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا.

بل کی منظور کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدرمملکت سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہوگیا. بل کی منظوری سے آرٹیکل62ون ایف کے تحت نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال ہوگی۔