وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا

Hamza Shahbaz
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ  پورا کردیا ۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر مزید 8 اسپیڈو بسیں بہاولپور پہنچ گئی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ماہ دورہ بہاولپور کے موقع پر سابق دور میں بند کی گئی بہاولپور اسپیڈو بس سروس   عوامی مطالبے پربحال کردی  تھی۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 12 اسپیڈو بسوں سے سروس کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ عوامی مطالبے پر دوسرے مرحلے میں مزید 8 بسوں کا آغاز کر دیا گیا ، جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

واضح رہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل کراچی کے لیے پیپلز بس سروس منصوبے کا افتتاح کریں گے، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے پیپلز بس سروس منصوبے کی افتتاحی تقریب کل دوپہر 12 بجے ہوگی۔