سٹی 42: کاہنہ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی نے گندم والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نےلاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی۔
تفصیلات کےمطابق کاہنہ کی رہائشی پندرہ سالہ عائشہ نے نامعلوم وجوہات پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں ۔ حالت غیر ہونے پر عائشہ کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں مردہ خانے منتقل کردی ۔ پولیس کا کہنا تھا مختلف پہلوں سے واقعہ کی تحقیق شروع کردی گئی ہیں ۔