گوگی بٹ کا نیا امتحان، 57 بدمعاشوں سمیت ہسٹری لسٹ میں شامل

گوگی بٹ کا نیا امتحان، 57 بدمعاشوں سمیت ہسٹری لسٹ میں شامل
کیپشن: Gogi butt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پولیس نے57 بدمعاشوں کوہسٹری لسٹ میں شامل کر لیا، گوگی بٹ کو بھی بدمعاشوں کی ہسٹری لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 57 ہسٹری شیٹ کے بدمعاشوں کوگرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز کا کہنا ہے کہ بدمعاش ہر15 دن کےبعد تھانوں میں حاضری لگوائیں گے،حاضری سے بدمعاشوں کی نقل وحرکت پرنظر رکھی جائے گی،بدمعاشوں کوشہرچھوڑنے سےپہلے ایس ایچ او سےاجازت لینا ہوگی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نے بھی حلف نامے جمع کروائے ہیں علاوہ ازیں شیر علی عرف بورے خان، لیاقت علی نے بھی حلف نامہ جمع کرایا،
ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانبازنے واضح کیا کہ غنڈہ عناصر کی شہر میں کوئی جگہ نہیں۔