نیشنل ایمیچور شارٹ فلم فیسٹیول 2021 کا شاندار انعقاد

نیشنل ایمیچور شارٹ فلم فیسٹیول 2021 کا شاندار انعقاد
کیپشن: National Amateur Short Film Festival (NASFF) Awards Ceremony
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیشنل ایمیچور شارٹ فلم فیسٹیول 2021 کا شاندار انعقاد, پاک چائنہ  فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں خوبصورت اختتامی تقریب  ،وزیر اعظم عمران خان کی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیےخصوصی شرکت ۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستانی یوتھ میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور یوتھ کو ایک پلیٹ فارم میہا کرنےکے لیے آئی ایس پی آر کی جانب سے  نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول 2021   کا انعقاد کیا گیا  جس میں  وزیر اعظم عمران خان کی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیےخصوصی شرکت   کی ،وزیر اعظم عمران خان نے جیتنے والے ہونہار شرکا کو اعزازات اور انعامات سے نوازا۔

یہ اپنی طرز کا پہلا شارٹ فلم فیسٹول ہے جس کا مقصد  نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی تلاش ، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں  شناخت دینا  ہے، مقابلے میں تین طرح کے نوجوان شامل کیے گئے،  سٹوڈنٹ کیٹگری، پروفیشنل کیٹگری اور موبائل فون کیٹگری شامل  ہے،  موبائل فون سے بنائی گئی شارٹ فلمز شامل کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع دینا تھا۔


یہ ایک تھیم بیسڈ فلم فیسٹیول ہے، فیسٹیول کی ماسٹر تھیم پاکستان کے بارے میں عمومی تاثر کو حقیقت سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ نومبر 2020 میں نوجوانوں کو 6 مختلف تھیمز دی گئیں ہیں ، ان میں پاکستان کے ثقافتی اور سماجی رنگ،  خواتین کا معاشرے میں کردار، وادیِ سندھ کی تہذیب،
 علاقائی ثقافتیں،  پاکستانیوں کی انسان دوستی اور جذبۂ ایثار،  زراعت اور  چھوٹے پیمانے پر صنعتی سرگرمیاں شامل ہیں
نوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر کی 72 یونیورسٹیوں سے رابطہ کیا گیا
جنوری 2021 میں ملک بھر سے 1100 سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی، 10 مارچ 2021 تک 300 سے زائد شارٹ فلمز موصول ہوئیں
ابتدائی جیوری نے ان میں سے 122 فلمز شارٹ لسٹ کیں اس کے بعد 23 سے 28 جون تک گرینڈ جیوری نے کڑی جانچ کے بعد 55 فلمز شارٹ لسٹ کیں، گرینڈ جیوری میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معتبر نام  شامل ہیں، ان میں سے 18 بہترین  پراجیکیٹس کو انعام کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 8 نوجوانوں کو ان کے مخصوص ہنر کے حوالے سے منتخب کیا گیا۔

فیسٹیول میں فلم ٹی وی اور میڈیا کے سٹوڈنٹس نے اپنے تخلیقی جوہر کا شاندار مظاہرہ کیا،  ہونہار آرٹسٹس نے پاکستان کے دلفریب رنگوں کو اپنے پراجیکٹس میں بخوبی سمویا ، باصلاحیت نوجوانوں نے دنیا کو پاکستان کا روشن چہرہ دکھا کر قوم کا مان بڑھایا ہے، ان مقابلوں میں سے 15 بہترین شرکا  کو اعلی تعلیم و تربیت کے لیے سکالر شپ پر بیرون ممالک بھیجا جائے گا۔ یہی آرٹسٹس  ٹریننگ کے بعد پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا میں ویلیو ایڈیشن کریں گے اور اس کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیشنل شارٹ فلم فییسٹول کے آئیڈیا کے حوالے سے اوپنگ ریمارکس ادا کیے ،وزیر اعظم عمران خان نے جیتنے والے ہونہار شرکا کو اعزازات اور انعامات سے نوازا۔