(24نیوز)سابق کپتان یونس خان کے بطوربیٹنگ کوچ سے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کا جنوبی افریقا میں فاسٹ بولر حسن علی کے ساتھ دو مرتبہ جھگڑا ہوا، یونس خان کا حسن علی کو آئس باتھ لینے پر اصرار کرنا جھگڑے کا باعث بنا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کو یونس خان کی معاملات میں بےجا مداخلت پسند نہیں تھی جھگڑے کے بعد یونس خان نے خود کو ٹیم سے الگ کر لیا تھا۔ یونس خان کے ٹیم انتظامیہ کے دیگر افراد کے ساتھ بھی معاملات اچھے نہیں تھے ۔
ذرائع کے مطابق دانتوں کے علاج کے باعث یونس خان نے دورہ انگلینڈ کے لیے آئیسولیشن میں دیر سے رپورٹ کرنے کا کہا تھا انگلش بورڈ کے ساتھ معاہدہ کے باعث روانگی سے تین روز قبل بائیو ببل رپورٹ کرنا لازمی تھا، یونس خان کی ہوٹل میں دیر سے رپورٹ کرنے کی ضد پر معاملات مزید خراب ہوئے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی اور یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرلی ہیں اور اب وہ پی سی بی سے الگ ہوچکے ہیں۔ یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔