منشیات فروشوں کو پکڑنے والی پولیس خود نشے کی عادی نکلی

Punjab Police Drugs use
کیپشن: Drugs Addiction
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: انسداد منشیات سمگلنگ ڈے پر ہولناک انکشافات، سمگلنگ روکنے اور منشیات فروشوں کو پکڑنے والی پولیس خود نشے کی عادی نکلی۔  پنجاب بھر سینکڑوں پولیس افسران واہلکار شراب، ہیروئن، آئس و چرس کے عادی نکلے۔  لاہور پولیس 26 ڈی ایس پیز سمیت 98 جبکہ بال تراشنے والا 1حجام بھی شرابی نکلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  منشیات وشراب کےفروشی اوراستعمال کےخلاف کارروائیاں کرنے والی پنجاب پولیس کے سینکڑوں افسران واہلکاروں خود نشے کے عادی نکلے ہیں کیونکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نشے کے استعمال اور فروخت میں ڈیلرزکے آلہ کارنکلےہیں۔ لاہورسمیت پنجاب بھر 465 افسران واہلکار شراب جبکہ 235افسران واہلکارہیروئن اور آئس وچرس کے عادی نکلے۔ لاہورکے 98افسران واہلکار شراب کےنشے میں دھت رہتے ہیں جبکہ 35افسران واہلکارہیروئن، آئس اورچرس کے نشے کرتے ہیں۔ 

صوبائی دارالحکومت کےشرابی ملازمین میں سب سے زیادہ تعدادڈی ایس پیز کی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق 26ڈی ایس پیز، 15انسپکٹر، 17سب انسپکٹر، 9اے ایس ائیز، 10ہیڈکانسٹیبل اور24کانسٹیبلز شرابی نکلے جبکہ لاہورپولیس کے بال تراشنے والا ایک حجام بھی شرابی ڈکلئیرکیا گیا ہے۔نشئی پولیس افسران واہلکاروں کی فہرستیں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے آئی جی پنجاب کو فراہم کی گئی تھیں۔
آئی جی پنجاب کے حکم پرلاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈرگ ٹیسٹ جاری ہیں۔ ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے افسران واہلکاروں کےخلاف سخت قانونی کارروائی اورنوکری سے برخاست کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں۔ 

ادھر سیشن عدالت میں حراستی ملزموں کو منشیات فراہم کرنیوالا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔ سیشن کورٹ سکیورٹی انچارج مبشر اعوان کا کہنا تھا کہ ملزم حراستی ملزمان کو منشیات فراہم کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے آئس منشیات برآمد کی گئی ہے، ملزم محمد عدنان کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔