غلاف کعبہ کو کب اور کیوں چاروں اطراف سے بلندکیا جاتا ہے؟

غلاف کعبہ کو کب اور کیوں چاروں اطراف سے بلندکیا جاتا ہے؟
کیپشن: Ghilaf e Kaaba
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برسوں سے جاری روایت پرعمل کرتے ہوئے حج سیزن کے دوران غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کعبہ شریف کا غلاف  3 میٹربلند کرنے کے بعد مخصوص کاٹن کے سفید کپڑے میں بلند کیے گئے غلاف کعبہ کو لپیٹ دیاجاتاہے۔  اس عمل میں خصوصی ڈوریاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے غلاف کعبہ کو باندھا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کو رمضان المبارک اور حج سیزن کے دوران اوپراٹھایاجاتا ہے۔ اس حوالے سے حرم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے کےلیے اسے رمضان المبارک اور حج سیزن میں بلند کردیاجاتا ہے کیونکہ ان دنوں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین اور عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں جن میں بعض لوگ غلاف کعبہ کا کچھ حصہ حاصل کرنے کےلیے اسے بلیڈ یا قینچی سے کاٹ لیتے ہیں اس لیے غلاف کو ان مواقع پربلند کردیاجاتا ہے۔
دوسری وجہ غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی اسے صاف رکھنا ہے کیونکہ بیشتر عازمین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف سے لپٹیں اور اسے چومیں جس کی وجہ سے غلاف میلا ہو جاتا ہے۔
غلاف کعبہ کو بلند کرنے کےلیے مخصوص ٹیمیں ہیں جن میں 50 سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں جبکہ خصوصی سیڑھی بھی اس کام کےلیے مخصوص ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer