لاہوریئے کورونا کو شکست دینے لگے، کیسز میں نمایاں کمی

لاہوریئے کورونا کو شکست دینے لگے، کیسز میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) لاہور میں کورونا کیسز میں کمی ، چوبیس گھنٹوں کے دوران 392 نئے مریض ، کوئی موت نہیں ہوئی. 563 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج  ہیں جن میں سے198 آئی سی یو اور 105 وینٹیلیٹر پر ہیں.
کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہوگئی. لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 392 مریضوں کی تصدیق کی گئی اور کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی . لاہور میں 104 روز کے دوران کورونا سے 645 اموات اور 37081 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 563 مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں جن میں سے 198 آئی سی یو اور 105 وینٹیلیٹر پر ہیں . پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے796 نئے کیس اور 27 اموات ہوئی ہیں. کورونا سے پنجاب میں مجموعی طور پر 1629 اموات ہوچکی ہیں اور 71987 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں.

دوسری جانب ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3989 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 196895 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1629 اور سندھ میں 1205 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 879افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 109، اسلام آباد میں 119 ، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer