ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کرگئے

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن آج انتقال کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن شدید علیل تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیرتھے، اگست 1941 ء میں دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم برصغیر کے بعد ان کے خاندان نے پاکستان کو اپنے مسکن کے طور پر چنا اور کراچی منتقل ہوئے۔

انہوں نے 1963 ء میں جامعہ کراچی سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا،1966 ء میں دوبارہ کراچی یونیورسٹی سے اسلامیات میں ایم اے کیا، زمانہ طالب علمی میں ہی منور حسن اپنی برجستگی اور شستہ تقریر میں معروف ہو گئے، کالج میگزین کے ایڈیٹر بھی رہے۔

منور حسن طلبہ کی بائیں بازوکی تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن(NSF)میں 1959 ء میں شامل ہوئےاور بعد میں اس تنظیم کے صدر بن گئے، زندگی میں حقیقی تبدیلی اس وقت برپا ہوئی جب آپ نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے کارکنان کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھااور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی تحریروں کا مطالعہ کیا ، بعد ازاں آپ 1960 ء میں اسلامی جمعیت طلبا شامل ہو گئے اورجلد ہی جامعہ کراچی کے صدر اور مرکزی شورٰی کے رکن بنادئیے گئے۔

بعد ازاں 1964 ء میں آپ کو اسلامی جمعیت طلبہ کا مرکزی صدر (ناظم اعلیٰ) منتخب کیا گیا، ان کی عرصہ نظامت میں جمعت نے طلبہ مسائل، نظام تعلیم اور تعلیمی نسواں کو درپش مسائل کے سلسلے میں رائے عامہ کو بیدار کرنے کی خاطر کئی مہمات چلائیں۔

مارچ 2009ء میں سدل منور حسن جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھے امیر منتخب ہوئے، ان سے قبل جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلیٰ مودودی، میاں طفیل محمد اور قاضی حسین احمد نے جماعت اسلامی کی امارت کی ذمہ داری سنبھالی، آپ 2009ءسے 2014ء تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہے-

سید منور حسن کے انتقال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ،لیاقت بلوچ ودیگر نے اظہار افسوس کیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer