کالج آف امریکن پیتھالوجی نے آغا خان لیبارٹریز کے معیاری ٹیسٹ کی تصدیق کی: ڈاکٹر شگفتہ

کالج آف امریکن پیتھالوجی نے آغا خان لیبارٹریز کے معیاری ٹیسٹ کی تصدیق کی: ڈاکٹر شگفتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کالج آف امریکن پیتھالوجسٹ کی جانب سے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی حیثیت تسلیم کرنے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی سی او آغا خان یونیورسٹی ہسپتال شگفتہ حسن نے معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی ہوٹل میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سے کالج آف امریکن پیتھالوجسٹ کی جانب سے ان کی حیثیت تسلیم کرنے کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں سی ای او شگفتہ حسن، ڈائریکٹر لیبارٹریز فاروق غنی، چیئرمین پیتھالوجی ڈاکٹر عافیہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ سی ای او ڈاکٹر شگفتہ نے کہا کہ آغا خان لیبارٹریز پاکستان میں پہلی لیبارٹری ہے جسے کالج آف امریکن پیتھالوجی نے معیاری ٹیسٹ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ مزید شہروں میں لیبارٹریز بنائیں تاکہ لوگ بیماریوں کے ٹیسٹ عالمی معیار کے مطابق کروا سکیں۔
ڈائریکٹر لیبارٹریز فاروق غنی نے کہا کہ بیماری کے علاج کے لیے اس کی صیح تشخیص ضروری ہے۔ آغا خان لیبارٹری میں عالمی معیار کے ٹیسٹ کئے جا رہے جس کی تصدیق کالج آف امریکن پیتھالوجسٹ نے کی۔  فاروق غنی نے مزید کہا کہ ہر دو سال بعد کالج آف امریکن پیتھالوجسٹ آڈٹ کرتا ہے جس میں ہم مستقبل میں بھی اپنا معیار برقرار رکھیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer