(حسن علی) اسٹیٹ بینک نے 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا،اعلامیے کے مطابق 40 ہزارکا بانڈ 31 مارچ 2020ء کے بعد قابل قبول نہیں ہوگا جبکہ 40 ہزار کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اور بانڈ کے عوض نقد ادائیگی بھی نہیں ہوگی۔
اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق ہزار کا پرائز بانڈ، پریمیم پرائز بانڈ میں تبدیل کرایا جاسکے گا، 40 ہزار کے بانڈ کے عوض سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اورڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ خریدے جا سکتے ہیں، جبکہ بانڈ کی نقد ادائیگی بیئرر کے بینک اکاؤنٹ میں کی جاسکے گی، احکامات کے بعد اسٹیٹ بنک کی عمارت کے باہر شہریوں کا رش لگ گیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے۔ چالیس ہزار کا بانڈ کیش میں خریدا تھا تو انہیں کیشن ہی واپس کیا جائے، حکومت کے 40 ہزار کے بانڈ بینکوں میں اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی شرط نے رشوت کا بازار گرم کر دیا، اسٹیٹ بینک کے باہر موجود پرائز بانڈ ڈیلرز 40 ہزار کے بانڈ کو 38 ہزار میں خرید رہے ہیں۔