لاہور میں قتل کی دو لرزہ خیز وارداتیں

لاہور میں قتل کی دو لرزہ خیز وارداتیں
کیپشن: City42 - Murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) شہر کے مختلف علاقوں میں ایک ہی رات میں دو افراد کو قتل کردیا گیا، ایک شخص نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا جبکہ دوسرے کو نامعلوم افراد نے ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔

سٹی 42 کے مطابق نشتر کالونی میں چھت پر سویا ہوا 45 سالہ قاضی شعبان اندھی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاضی شعبان احمد ہوائی فائرنگ کی وجہ سے ہلاک ہوا، ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

 دوسری جانب کاہنہ کے علاقے میں محمد آصف کو نامعلوم افراد نے فون کر کے گھر سے باہر بلوا کر موبائل اور نقدی چھین کر ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے آصف کی لاش بھی مردہ خانے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔