ویب ڈیسک:اچھا کھانا کھانے سے صحت اچھی اور غذا کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے ۔ آج ہم آپ کو چکن اینڈ ہرب رائس بنانے کی آسان ترکیب بتانے جا رہے ہیں۔اس طریقہ سے ڈش بنا کر ان مزیدار چاولوں کا اس چٹ پٹی چکن کے ساتھ لطف اٹھائیں۔
چکن اینڈ ہرب رائس بنانے وقت آپ کو جو اجزا درکار ہیں ان میں چاول اُبلے ہوئے 3 پیالی، چکن آدھا کلو، لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، لہسن کے جوئے3؍ سے 4 عدد، سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ دردری پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، سویا سوس 3 بڑے چمچے، تازہ سویا ایک بڑا چمچہ، پارسلے ایک بڑا چمچہ، میدہ ایک بڑا چمچہ، ثابت لال مرچ4 سے 5عدد، فریش کریم ۴؍ بڑے چمچے، مکھن 2 بڑے چمچے، تیل 4 بڑے چمچے۔
چکن اینڈ ہرب رائس بنانے کیلئے سب سے پہلے لہسن کے جوؤں کو باریک کاٹ لیں، پھر فرائنگ پین میں مکھن کو ہلکا سا پگھلا کر اس میں لہسن کو سنہری فرائی کرلیں۔ اس کے بعد اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈال کر2 چمچہ کی مدد سے احتیاط سے فرائی کریں تاکہ چاول ٹوٹنے نہ پائیں۔ اس پر سویا سوس، باریک کٹا ہوا پارسلے، سویا اور سفید مرچ چھرک کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتار ڈھانک کر رکھ دیں۔ چکن کے چھوٹے اور پتلے پارچے کاٹ لیں اور اس ڈش کیلئے ضروری ہے کہ چکن کی ران کا گوشت استعمال کریں اور اس پر نمک، کالی مرچ اور ہلکا سا میدہ چھڑک دیں۔ اس کے بعد فرائی پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں چکن کو تیز آنچ پر سنہری فرائی کریں۔ پھر اس میں فریش کریم اور باریک کٹی ہوئی لال مرچیں ڈال کر دھیمی آنچ پر 5سے6 منٹ پکائیں۔جس کے بعد آپ مزیدار چاولوں کا اس چٹ پٹی چکن کے ساتھ لطف اٹھائیں۔آ پ اس مزیدار ڈش کو ایک بار استعمال کریں، جس کے بعد آپ ہر بار مزہ اٹھائیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: GOOGLE
Stay tuned with 24 News HD Android App