ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر مؤثر ویزا رکھنے والے افغان شہریوں کے خلاف ملک گیر کارروائی

غیر مؤثر ویزا رکھنے والے افغان شہریوں کے خلاف ملک گیر کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: بغیر کارآمد ویزا پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایات پر تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں متعلقہ ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 4 جولائی سے 25 جولائی کے دوران 158 افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا، جنہیں مزید جانچ پڑتال کے لیے قائم کیمپ منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جانچ کے بعد متعدد افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بغیر مؤثر ویزا پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو اس حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کیے ہیں، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں اور گرفتار افراد کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔