اسرار خان: لاہور میں دیگر جرائم کی طرح سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال سٹریٹ کرائم کے واقعات میں 68 فیصد تک کمی آئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سال 2025ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران سٹریٹ کرائم کے 732 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ ان مقدمات کی مجموعی تعداد 2,344 رہی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ برس 305 کے مقابلے میں رواں سال 132، کینٹ ڈویژن میں 536 کے مقابلے میں 192، سول لائنز ڈویژن میں 203 کے مقابلے میں 41، صدر ڈویژن میں 516 کے مقابلے میں 187، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 282 کے مقابلے میں 52 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ برس 502 کے مقابلے میں رواں سال 128 سٹریٹ کرائم کے مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس کے مطابق مختلف ڈویژنز میں جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اور مسلسل کارروائیوں کے باعث سٹریٹ کرائم کی شرح میں بتدریج کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔