سٹی 42 : قومی شاہراہ سکرنڈ کے قریب رانی پور سے کراچی جانے والے مسافر وین اُلٹ گئی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث اوور ٹیک کرنے سے پیش آیا ۔ حادثے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 15 مسافر زخمی ہوئے ہیں ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال سکرنڈ منتقل کر دیا گیا جن میں سے 3 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔