ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلبرگ میں 10 گھنٹوں سے بجلی غائب، شہری شدید مشکلات سے دوچار

گلبرگ میں 10 گھنٹوں سے بجلی غائب، شہری شدید مشکلات سے دوچار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے گلبرگ میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں مختلف علاقوں میں گزشتہ 10 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اے ٹو بلاک گلبرگ میں صبح 5 بجے بجلی بند ہوئی، تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

بجلی کی طویل بندش کے باعث روزمرہ معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ اہل علاقہ نے فوری طور پر بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔