ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستوکتلہ: گاڑی تیز چلانے سے منع کرنے پر نوجوان پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج نہ ہوسکا

ستوکتلہ: گاڑی تیز چلانے سے منع کرنے پر نوجوان پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج نہ ہوسکا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ستوکتلہ کے علاقے میں گاڑی تیز چلانے سے منع کرنے پر کار سواروں کی جانب سے ایک نوجوان کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

متاثرہ شہری رمضان کے مطابق ملزمان نے آہنی راڈ سے حملہ کر کے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث ان کی کمر اور بازوؤں پر گہری چوٹیں آئیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان تشدد کے دوران ان سے معافی منگواتے رہے اور اس کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

متاثرہ شہری کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان تشدد کے بعد ان کا موبائل فون، نقدی اور گھڑی بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

رمضان کے مطابق متعلقہ پولیس تھانے میں درخواست دینے کے باوجود نہ تو مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جا سکا، جس پر انہوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے، مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔