ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا مون سون میں بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے  200 ٹرالی ٹرانسفارمرز خریدنے عمل شروع

لیسکو کا مون سون میں بجلی کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے  200 ٹرالی ٹرانسفارمرز خریدنے عمل شروع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: مون سون کے دوران جلنے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی فوری تبدیلی اور بجلی کی فراہمی بحال رکھنے کے لیے لیسکو نے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔

لیسکو نے ایمرجنسی ٹرالی ٹرانسفارمرز کی خریداری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 200 ٹرالی ٹرانسفارمرز خریدنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق خریدے جانے والے ٹرالی ٹرانسفارمرز مختلف سب ڈویژنز کے سپرد کیے جائیں گے تاکہ بارش یا دیگر وجوہات کی وجہ سے ٹرانسفارمر جلنے کی صورت میں فوری طور پر متبادل انتظام کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر خراب ہونے پر ٹرالی ٹرانسفارمر لگا کر عارضی طور پر بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی، جبکہ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد ٹرالی ٹرانسفارمرز واپس اتار لیے جائیں گے۔

لیسکو کے مطابق اس اقدام کا مقصد مون سون سیزن کے دوران صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا اور شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بنانا ہے۔