ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری ایریا: پنجاب سوسائٹی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 سکیورٹی گارڈز زخمی

فیکٹری ایریا: پنجاب سوسائٹی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 سکیورٹی گارڈز زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:فیکٹری ایریا کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو سکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے،  حادثے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے نصب کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے باعث گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد پنجاب سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔